نئی دہلی،12 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے ہفتے کے روز یہ دعوی کیا ہے کہ گذشتہ دنوں مرکزی زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران 11 کسانوں کی موت ہوگئی اس کے باوجودمرکز میں بی جے پی حکومت کا دل نرم نہیں ہوا۔
پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ ہمارے کسان بھائیوں کو زرعی قوانین کو ختم کرنے کے لئے مزید کتنی قربانیاں دینی پڑے گی۔
اسی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے بھی دعوی کیاکہ گزشتہ 17 دنوں میں 11 کسان بھائیوں کی شہادت کے باوجود مودی حکومت کا دل نہیں نرم نہیں ہوا، انہوں نے یہ بھی سوال کیاکہ حکومت اب بھی کسانوں کے بجائے اپنے ساہوکارکے ساتھ کیوں کھڑی ہے؟ ملک جاننا چاہتا ہے۔
کانگریس کے دونوں رہنماؤں نے جس خبر کا حوالہ دیا ہے اس خبر کے مطابق دہلی کے قریب چل رہے کسانوں کے احتجاج کے دوران گذشتہ کچھ دنوں میں 11 کسان بیمار رہنے کے بعد ہلاک ہوچکے ہیں۔